اسلام آباد(نامہ نگار) کراچی والوں کے لیے ایک ہی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ میں بجلی دوسری بارمہنگی ہونےکا امکان،نیپرا نے کے ای کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی کے الیکٹرک نے اضافہ اپریل تاجون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہےاوربجلی 3.02 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنےکی درخواست کر رکھی ہے،چئیر مین وسیم مختار کی سربراہی میں کے الیکٹرک کی ایک ہی سہہ ماہی دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل کر لی گئی،حکومتی درخواست پر اسی سہ ماہی میں نیپرا کراچی کے لیے بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرچکی ہے، نئی درخواست میں کے الیکٹرک کی جانب سے 16 ارب روپے کے مزید بقایا جات مانگے گئے ہیں،دوران سماعت کراچی چیمبر کے نمائندے تنویرباری نے مزید بجلی مہنگی کرنےکی مخالفت کی اور کہا کہ انڈسٹری کے لیے تو پہلے ہی بجلی 55 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے،کراچی کے شہری پہلے ہی مختلف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے فی یونٹ تک ادا کر رہے ہیں۔نیپرا اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائےگی،وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق ہوسکے گا۔