لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات، سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے عظمیٰ بخاری کے بے نظیر بھٹو پر یہ الزام کہ 2007ءمیں محترمہ بے نظیر بھٹو جب واپس آئیں تو وہ سزا یافتہ/مفرور تھیں، پر کہا ہے کہ سراسر جھوٹ ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو پر کبھی بھی کوئی جرم ثابت ہی نہیں ہوا تھا، لیکن عظمیٰ بخاری کے موجودہ لیڈر تو سزا یافتہ مفرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بننے کے چکروں میں تاریخ اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشیشں کررہی ہیںعدالتوں کا لاڈلہ تو صرف نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہی ہے۔
بینظیر واپس آئیں تو سزا یافتہ یا مفرور نہیں تھیں، عظمیٰ بخاری کا الزام جھوٹ: فائزہ ملک
Oct 20, 2023