لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے ایک بار پھر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش ٹیم کوجوائن کیا ہے جہاں وہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کے سپن بائولنگ کوچ کی ذمے داری نبھائیں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ آپریشنز منیجر کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔ رواں برس اگست کے دوران بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی مشتاق احمد نے سپن بائولنگ کوچ ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
مشتاق احمد ایک بار پھر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سے منسلک
Oct 20, 2024