بنگلورو ٹیسٹ ‘نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 107رنز‘بھارت کو 10وکٹیں درکار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران کپتان روہت شرما آپے سے باہر ہوگئے۔بنگلورو ٹیسٹ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دیا ہے، میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 462 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز آج کریگی۔بھارت کے سرفراز خان نے 150 رنز کی اننگا کھیلی۔رشبھ پنت 99 رنز کیساتھ نمایاں رہے، ویرات کوہلی 70 اور کپتان روہت شرما نے 52 رنز بنائے۔ ولیم دی رورکی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میٹ ہینری نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اعجاز پٹیل دو وکٹیں حاصل کرسکے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں روہت شرما کو سرفراز خان کو غصہ کرتے دیکھا گیا۔ روہت شرما سلپ میں موجود ہیں جبکہ اوور کے اختتام پر سرفراز خان ہیلمٹ اتار کر اپنی فیلڈ تبدیل کرلیتے ہیں انہیں لگتا ہے کہ اب فاسٹ بائولر بائولنگ کیلئے آئے گا۔روہت شرما دیکھتے ہوئے سرفراز خان پر چیخنا اور مغلظات بکنا شروع کردیتے ہیں۔ بنگلورو ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 46 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں 462 رنز بنائے اور کیوی ٹیم کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ بھارت کو ٹیسٹ میچ میں شکست دیتا ہے تو 1988ء کے بعد سے کیویز کی بھارتی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ میچ جیت ہوگی ۔ 

ای پیپر دی نیشن