کابل(این این آئی )فغانستان میں طالبان حکومت نے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحیی سنوار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی ہے حماس کے رہنما یحیی سنوار صہیونی غاصبوں کے حملے میں شہید ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی راہ میں شہادت ہر مسلمان اور لڑنے والے مجاہد کا سب سے بڑا خواب ہے، ہم بہادر مجاہد بھائی یحیی سنوار کی شہادت پر اسلامی تنظیم حماس، تمام مجاہدین اور خاص طور پر فلسطین کے مظلوم اور مجاہد عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ قابض اسرائیلیوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیے مجاہدین قائدین کی شہادت سے دشمن کے خلاف جدوجہد کو کئی گنا زیادہ تقویت ملے گی۔
سنوار کی شہادت :ہر مسلمان ،مجاہد کا سب سے بڑا خواب ، افغان طالبان
Oct 20, 2024