604 ریکارڈ یافتہ اشتہاری‘ عدالتی مفرور جیل پہنچا دیئے: فیصل کامران

Oct 20, 2024

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا قیام امن اور جرائم کے خاتمے کیلئے ریکارڈ یافتگان و اشتہاری مجرمان و ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔15روز کے دوران 604 ریکارڈ یافتہ اشتہاری و عدالتی مفرور اصل ٹھکانے جیل پہنچا دیئے گئے۔ لاہور پویس آپریشز ونگ نے اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 104ریکارڈ یافتگان ،311 مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور 189عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔دوران ریڈدیگر اضلاع میں چھپے اشتہاریوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔لاہور پولیس نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ اشتہاریوں مجرمان و ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت اپنے ارگرد نظر رکھ کر اپنا سماجی فرض نبھائیں اور مطلوب افراد کی اطلاع دے کر پولیس کی مدد کریں۔

مزیدخبریں