لاہور(نامہ نگار) لاری اڈہ پولیس نے دو خواتین سمیت پانچ رکنی نوسر باز گینگ کوگرفتار کر لیا ہے۔ لاری اڈا پولیس نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں وارداتیں کرنے والے مرد و زن پر مشتمل ریکارڈ یافتہ گروہ کے ملزمان زبیر،شاہ زیب، بلال، عاصمہ عرف حنیفاں اور آسیہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 12 موبائل فون ،شہریوں سے لوٹی ہوئی ہزاروں روپے نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مارکیٹ بازاروں میں آئی گھریلو خواتین کیساتھ نوسر بازی کرتے اور پرس موبائل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے۔