رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ ‘راہگیر جاں بحق‘2ملزم گرفتار

Oct 20, 2024

لاہور(نامہ نگار)مزنگ کے علاقے میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر جاں بحق جبکہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ مزنگ کے علاقے میں ملزمان فمیر علی اور قمیر علی نے رشتے کے تنازعہ پر محلہ دار فیاض پر اندھا دھن فائرنگ کر دی۔جس کی زد میں آ کر معمر راہگیر حنیف طفیل۔ شدید زخمی ہوگیا۔ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیامگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔پولیس نے ملزمان فمیر علی اور قمیرکو گرفتار کر کے 2 پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

مزیدخبریں