لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت پنجاب پولیس انسداد جرائم کیساتھ ساتھ شہریوں کو پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔ پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہر ماہ لاکھوں شہری پولیس خدمت مراکز سے ایک درجن سے زائد پولیسنگ خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال کے دوران 20 لاکھ سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کی ہیں۔5 لاکھ 70 ہزار شہریوں نے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔تقریبا 9 لاکھ شہریوں نے جنرل پولیس ویریفکیشن کروائی، 4257 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفکیشن کروائی، 1 لاکھ 61 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا ، 22 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویریفکیشن کروائی،ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس حاصل کئے، 65 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 4650 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 89 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی ، 210 ویمن وائیلنس رپورٹ درج ہوئیں، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 77 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا جبکہ 1429 شہریوں نے امپلائی رجسٹریشن کروائی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے ، شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز اپ گریڈ کر رہے ہیں۔
رواں سال 20 لاکھ شہریوں نے خدمت مراکز سے خدمات حاصل کیں
Oct 20, 2024