مرید کے (نامہ نگار)رسم حنامیں فائرنگ سے جاں بحق بچے کو سپرد خاک کردیا گیا۔ تھانہ سٹی میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان اسامہ سکندر، علی رضا، عظیم، ابوبکر اور ان کے چار دیگر سا تھیوں کی فائرنگ سے فرحان ، دولہا کا بھائی کاشف اور عمیر شدید زخمی ہوئے، فرحان و دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے پہنچایا گیا جہاں فرحان جانبر نہ ہوسکا۔ مدعی مقدمہ ماجد علی کے مطابق انہوں نے اپنے بھائی خالد کی رسم حنا پر گھر کے ا و پری حصے پہ ٹینٹ لگا کر تقریب رکھی جس میں رشتہ دار و دیگر محلے دار شریک تھے تاہم رات گئے اسامہ سکندر نے تقریب بند کر نے کا کہا گھر والے انہیں شادی کی تقریب بارے بتا رہے تھے کہ اسی دوران فائرنگ کر دی گئی۔ ادھر سٹی پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے مقدمہ میں نامزد ایک ملزم ابوبکر بٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔