شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما و امیدوار حلقہ پی پی 142سید سجاد حسین بگے شاہ نے 27 سال بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا پاکستان میں انعقاد کو سفارتی سطح پر اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور روس کے وزاء اعظم کے دورہ اسلام آباد سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں جائے گا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا کہ چین کی ترقی اور غربت کے خاتمے کا ماڈل پورے خطے کیلئے مثال ہے، ایس سی او کے پلیٹ فارم سے توانائی، معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں میں دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ ملے گا،اجلاس کی سائیڈ لائن پر سربراہان مملکت اور وفود سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقاتیں ہونگی، اس وقت سیاسی مفادات کی بجائے معاشی استحکام کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے اس لیے تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر قومی مفاد میں اپنے طریقہ کار پر نظر ثانی کرتے ہوئے احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کردیں۔ پاک چین تعلقات خطے میں امن و ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے ملکی امیج اچھا ہوگا:سجاد حسین شاہ
Oct 20, 2024