ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر ننکانہ صاحب کے زیراہتمام معذورافراد میں ہمت کارڈز کی تقسیم کاسلسلہ جاری ہے۔ہمت کارڈزکی تقسیم کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرننکانہ صاحب شبیر حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر ننکانہ صاحب میں غریب و نادار اور معذور افراد کی بحالی کیلئے ترجیح بنیادوں پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب میں 530 سے زائد ہمت کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں جن میں 10ہزار پانچ سو کی رقم معذور افراد کو ملے گی اور مفت سفری سہولیات مہیا ہوں گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف غریب و نادار یتیم و بیوگان اور معذور افراد کے لیے درد دل رکھنے والی خاتون ہے۔