افسروں اور اہلکاروں کی بہترین تربیت کی جارہی ہے:سلمان چودھری

Oct 20, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی )انسپکٹرجنرل موٹروے پولیس سلمان چودھری نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں افسران اور اہلکاران کی تربیت اس نہج پر کی جارہی ہے کہ وہ کل کو جب فیلڈ میںآئے تو اپنے ادارہ کیساتھ ساتھ پاکستان کے مورال کی بلندی کا باعث بنیں ، ڈسپلن ،تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیلئے تمام تر صلاحیتوںکو بروئے کار لایا جارہا ہے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا مقصد شاہراہوں قوانین کا موثر نفاذ اور سڑک استعمال کرنے والوں کی مدد کے ذریعے، شائستگی، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیاروں کو لاگو کرتے ہوئے حفاظت کو فروغ دینا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں سٹاف ہاسٹل ، میس ہال، لائبریری، کمپیوٹر لیب، ویب سائٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی، کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی سید فرید علی، ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی، ڈپٹی کمانڈنٹ امداد اللہ شاہد اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں