شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سماجی رہنما وویجی ٹیبل مارکیٹ کے صدر الحاج محمدطارق چودھری نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوںکے سپہ سالاروں کی غفلت،بزدلی،کوتاہی کی وجہ سے آج اسرائیل فلسطین کے بعد لبنان کی طرف آگیا ہے اگر یہی غلامی وبزدلی جاری رہی تو اسرائیل ایک ایک کرکے مسلم ممالک پر چڑھائی کرے گا اس لیے امت مسلمہ کو بیدار ہو نا ہو گا اور مسلم حکمران اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر اس کی دہشتگردی کا مو ثر جواب دیں عوام امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،جن ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے وہ صہیونی ریاست سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کریں، جب تک اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیل کو واضح پیغام نہیں دینگے فلسطین میں جارحیت ختم نہیں ہو گی ۔