شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم انجینئر چوہدری بلال ورک نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور آئین و قانون کی حکمرانی ملکی مسائل کے حل کا واحد ذریعہ ہیں،انتشار ،بد امنی نے ملکی معیشت کو برباد کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی کو بھی خطرے سے لیس کیا،مسلم لیگ کی قیادت چوہدری شجاعت حسین، چوہدری شافع حسین، چوہدری سالک حسین کا آئینی ترامیم بارے موقف واضع ہے، انصاف کی فراہمی میں ترامیم سے انقلابی تبدیلیاں مرتب ہوں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔