شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے حکمران آئینی ترمیم کے ذ ر یعے عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عدلیہ کودبائومیں لانے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔حکمرانوں نے سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کارکنوں کو ہائوس سے لڑانے کی کئی مرتبہ کوششیں کی مگر پی ٹی آئی کے کارکن پاک فوج کی عز ت کرتے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد منظور کاہلوں نے کہاکہ گزشتہ روزشیخوپورہ میں پرامن احتجاج کرنے و ا لے کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں کی گئی پی ٹی آئی کے کارکن حکومت کی بزدلانہ کارروائیوں سے مرغوب نہیں ہوں گے ۔بانی چیئرمین کو قید میں رکھاجا رہا ہے۔