مقبوضہ فلسطین کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں:امیر علی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران سائیکل مارکیٹ مین بازار کے صدرامیر علی نے کہا ہے ہم قبلہ اول سمیت پورے مقبوضہ فلسطین کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ 57 اسلامی ممالک کو مل کر اعلان جہاد کرنا چاہیے، پورے فلسطین پر اسرائیل قابض ہوتا جارہا ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،فلسطینی عوام کی آزادی کی تحریک روز بروز طاقتور ہوتی جا رہی ہے، مسلم حکمرانوں کیلئے ماضی کی کوتاہیوں کا کفارہ ادا کرنے کا یہ بہترین وقت ہے، مسلم حکمران اللہ تعالی کے ہاں سرخرو ہونے کیلئے اسرائیل کے خلاف ہر حد تک جانے کا عزم کریں اور فلسطینیوں کا ساتھ دیں،اسلامی جمہوریہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر قائم ہوا جس کے باسی اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کے ہمیشہ ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور اب بھی فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں اور کبھی بھی ناجائز اسرائیلی صیہونی ریاست کو قبول نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن