شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئررہنماء ٹکٹ ہولڈر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے کوارڈی نیٹرمیاں امجد لطیف نے کہاہے کہ (ن) لیگ کابنیادی ایجنڈاعوام کی خدمت اورملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرناہے، حکو مت وفاق اورپنجاب میں عوامی خوشحالی یقینی بناکردم لے گی۔پاکستان میں توانائی اورشاہراہوں کے میگا منصو بے ،یو نیورسٹیوں وصحت کے اداروں کاقیام، صحت کارڈکااجراء،میٹروبس اوراوررنج ٹرین کی تکمیل سمیت دیگر مثالی عوامی خدمات(ن)لیگ کی قیادت کااعزازہیں اورخدمت کے اس سفرکواب مزیدآگے بڑھایاجارہا ہے۔بیرونی دنیابھی پاکستان کی معیشت میں بہتر ی کااعتراف کررہی ہے جو حکومت کے بروقت معاشی فیصلوں کے ثمرات ہیں جوسامنے آرہے ہیں۔