شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر حاجی محمد اکبر چوہان کا کہنا ہے مظلوم فلسطینیوں کی امداد تمام ا سلامی ممالک کے حکمرانوں کی ترجیح ہونی چاہیے، فلسطینیوں نے اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کے تکبر اور غرور کو اپنی ا ستقا مت اور لازوال قربانیوں سے خاک میں ملا دیا ہے۔ حماس کو ختم کرنے کا دعویدار اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر بمباری کر ر ہا ہے ۔صیہونی فوج کی بربریت پوری دنیا دیکھ رہی ہے، امت مسلمہ کے حکمرانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ متحد ہو کر مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔
فلسطینیوں کی امداد اسلامی ممالک کی ترجیح ہونی چاہیے:اکبر چوہان
Oct 20, 2024