قصور:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،14سولِٹر مضر صحت دودھ تلف

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز لاہور ڈ و یژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قصور کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائی،ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز لاہور ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم کا قصور کے داخلی و خارجی راستے پر ناکہ لگا کر متعدد دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران14سولیٹر غیر معیاری دودھ موقع پر تلف، بھاری جرمانہ عائد جعلی یا ملاوٹی دودھ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ڈجی فوڈ اتھارٹی جعلی دودھ بنانے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے عوام کا ساتھ انتہائی لازم ہے ۔ڈجی فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں۔

ای پیپر دی نیشن