ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب محمد تسلیم اخترراؤکاکہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر پنجاب اربن لینڈسسٹم انہانسمنٹ( پلس)پروگرام پرعملدرآمد جاری ہے۔اس سلسلہ میں عوام کو آگہی فراہم کی جا رہی ہے،عو ا م کومشترکہ کھیوٹ کی تقسیم اورحقوق ملکیت کی شفافیت بارے آگاہی دینے کیلئے موضع جات کی سطح پرسیمینارکرائے جا رہے ہیں جس میں عوام الناس کی کثیرتعدادشرکت کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم کے سلسلہ میں انقلابی پروگرام شروع کیا ہے جس میں وراثت کی تقسیم،حقوق ملکیت کی شفافیت اورنظراندازطبقہ خصوصاً خواتین کے حقوق وراثت کاتحفظ کیاگیا ہے لہٰذاتمام افراداس سسٹم سے فائدہ اٹھائیں۔
اربن لینڈسسٹم انہانسمنٹ پروگرام پرعمل جاری ہے:تسلیم اخترراؤ
Oct 20, 2024