کسی کو جمہوری حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے:اسلم خان شیروانی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدرڈاکٹر محمداسلم خان شیروانی نے کہاہے اندھی طا قت کے استعمال سے کسی کو جمہوری حق سے محروم نہیں کیاجاناچاہیے،تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جسے دیوار سے لگانے کی کوششیں قابل مذمت اور جمہوریت کے منافی ہیں،ہم اپنے لیڈر کی رہائی کی تحریک سے کسی صو ر ت دستبردار نہیں ہوں گے جب تک بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوتے اس وقت تک ہماراپر امن احتجاج جاری رہے گا ا و ر ملک بھرمیں احتجاجی مظاہروں کے ذریعے ہم اپنا اصولی مطالبہ دہراتے رہیں گے پاکستانی قوم باشعور ہے جو غاصب و جا بر حکمرانوں کے تمام اوچھے ہتھکنڈے دیکھ رہی ہے جس سے حکمرانوں کے خلاف عوام کی نفرت میں مزیداضافہ ہورہا ہے ، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جس طرح جبر و استبدادکانشانہ بنایاجارہاہے اس کی مثال آمرانہ ادوارمیں بھی نہیں ملتی، پی ٹی آئی اپناچھینہ گیاانتخابی مینڈیٹ واپس لے کروفاق اورپنجاب میں حکومت تشکیل دے گی۔

ای پیپر دی نیشن