وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد کے علاقہ ماڈل کالونی پر رونق علاقے میں موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے سخی سرور پولٹری کمیشن شاپ کے عملہ علی وغیرہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 65 ہزار روپے چھین لیے اور جاتے ہوے یو پی ایس کی بیٹری کو گرا کر بجلی منقطع کرنے کی کوشش پر مالک نے مزاحمت کی کوشش کی ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔