ہماری صنعتوں میں جدت کا فقدان ہے: ملک یاسر اقبال

سوہدرہ( نامہ نگار)علاقہ کی معروف سماجی شخصیات و ملک کے نامور صنعتکار و تاجر ملک یاسر اقبال نے کہا ہے کہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ملکی معیشت کو مضبوط اور سنبھالا دینے کی خاطر حکومتی نمائندے صنعت کاروں،تاجروں کے ساتھ مضبوط اور قریبی رابطے استوار کر کے ملکی تجارت کو فروغ دیں اور مشاورت سے تجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل حل کریں انہوں نے حکومت کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے اقدامات اٹھائے جن سے ترقی کی رفتار کا عمل تیز ہو سکے کیونکہ ہماری صنعتوں میں جدت کا فقدان ہے اور اس کے لئے صنعتوں میں جدت لانے کے لئے تحقیق ضروری ہے اس عمل سے ہماری پیداوار مین خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔کیونکہ ایسا نہ ہونے کی وجہ سے بھی ہماری پیداوار یکسانیت کا شکار ہو کر بتدریج اپنی افادیت کھو چکی ہے لہذا صنعتوں میں جدت اور تنوع لانے کے لئے تحقیق کی بھی اشد ضرورت ہے اور اس کے لئے سائنس دانوں اور صنعتکاروں ،تاجروں کے درمیان خوشگوار ماحول انتہائی ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن