خدمت خلق کرنا بھی سخاوت کے زمرے میں آتی ہے:مولانا دلاور شیر

سوہدرہ( نامہ نگار) اللہ تعالی کے راستے میں سخاوت کرنے سے اللہ اس کے رزق میں بڑھا چڑھا کر اضافہ کرتا ہے۔ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا بھی سخاوت کے زمرے میں آتی ہے۔اور اسکے مقابلے میںاللہ تعالی بخیل کا رزق تنگ کر دیتا ہے۔جو لوگ اپنے تمام کاموں میں میانہ روی اختیار کرتے ہیں حقیقیت میں وہی دنیا اور آخرت میں کامیاب ہیں اسراف اور بخل سے کام نہیں لیتے ۔کیونکہ اسلام نے ہمیں میانہ روی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز مزہبی سکالر و خطیب مولانا قاری محمد دلاور شیر نے جامع مسجد عثمان غنیؓ ملحقہ جامعہ اشرف العلوم نزد سول ہسپتال سوہدرہ میں"رحمان کے نیک بندوں کی صفات "کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے جو نیک بندے ہیں وہ زنا، جھوٹی گواہی دینے سے اجتناب کرتے ہیں۔ اور اللہ تعالی کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھراتے۔ایسے لوگ اپنی راتوں کو سجدے اور قیام میںگزارتے ہیںاور کسی کا نا حق قتل نہیں کرتے۔ 

ای پیپر دی نیشن