نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) محلہ باٹھ کا نوجوان سعودیہ الریاض میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق نوجوان کی میت پاکستان پہنچ گئی ۔ نوشہرہ ورکاں بڑے قبرستان میں سپرد خاک۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں محلہ باٹھ کا رہائشی 25 سالہ نوجوان عمیر روزگار کمانے کی خاطر سعودیہ الریاض گیا ہوا تھا کہ دو ہفتے قبل موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہو گیا متوفی کی میت پاکستان انکے گھر محلہ باٹھ میں پہنچی تو پورے محلہ میں کہرام مچ گیا متوفی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی بڑے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔