گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے لبیک یارسول اللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں کسی کو بھی شعائر اسلام کی توہین نہیں کرنے دیں گے۔پاکستان عاشقان رسول کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے یہاں کے درودیوار ہمیشہ یا رسول اللہ کی صداں سے گونجتے رہیں گے۔لبیک یارسول اللہ ہی مومن کی پہچان ہے۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف،ڈاکٹر محمد احمد نورانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔