گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے صدر رانا محمد صدیق خاں نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے ملاقات کی۔ رکن صوبائی اسمبلی عمرفاروق ڈار،سابق صدور میاں عمر سلیم،عاصم انیس،سابق سینئرنائب صدر حمیس گلزار،سینئررہنما علی بٹ،شیخ عامر رحمان،فرخ اعجاز کے علاوہ دیگر اہم کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔صدر گوجرانوالہ چیمبر رانا صدیق نے وفد کی قیات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کاروباری دوست جنہوں نے ماحولیات آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے پراپر سسٹم لگایا ہوا ہے۔ انتظامیہ ان فیکٹریوں کو بھی سیل کر رہی ہے جس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی میں کاروباری عدم تحفظ کی فضا پھیل رہی ہے ہمیں مل بیٹھ کر اس کا لانگ ٹرم پالیسی بنا کر سلوشن کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ شہر کا دیرینہ ہے اس کا مستقبل حل صرف یہی ہے کہ میٹل پروسسنگ زون کا قیام عمل میں لایا جائے ۔گوجرانوالہ چیمبر اس حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو تیار ہے لیکن جب تک میٹل پروسیسنگ زون کا قیام نہیں ہو پاتا فیکٹریوں کو سیل نہ کیا جائے۔ اگر کسی فیکٹری میں وائیلیشن ہو رہی ہے تو چیمبر کو اعتماد میں لیکر کوئی ایکشن لیا جائے اس سے بہتر ی آئے گی۔پہلے مرحلے میں وارننگ،دوسری مرتبہ جرمانہ جبکہ تیسری مرتبہ فیکٹری کو سیل کیا جائے۔تقریبا کئی فیکٹریوں نے پلانٹ لگوالئے ہیں جو رہ گئی ہیں انہیں بھی مل کر ایجوکیٹ کیا جائے۔