گوجرانوالہ:سانحہ کار ساز کے شہد اء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب

Oct 20, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی ضلع کے زیر اہتمام 18 اکتوبر کے حوالہ سے سانحہ کار ساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریب دفتر ضلع گوجرانوالہ فیصل چوہدری ہسپتال بلمقابل کمشنرہاؤس منعقد ہو ئی۔ تقریب کی زیرِ سرپرستی سابق وفاقی وزیر چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ ، زیر صدارت ضلعی صدر و سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز سماں نے کی اورپروگرام کی۔ میزبانی پروفیسر ڈاکٹر فیصل چوہدری ٹکٹ ہولڈر پی پی 63 نے کی۔جس میںسانحہ کارکے شہداکے لئے قران خوانی ہوئی ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کار ساز میں درجنوں کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے بینظیر بھٹو کی جان بچائی ۔پیپلز پارٹی کے قائدین و کارکنوں نے ملک عوام اور جمہوریت کے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،18اکتوبر کو ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔

مزیدخبریں