گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنرکا علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے جناح روڈ ، مغربی بائی پاس ، حافظ آباد چوک ، شاہ کوٹ روڈ نہر کے ساتھ دونوں اطراف صفائی ستھرائی ،سلمان شہید پارک کا جائزہ اور ڈپٹی کمشنر نے کنوینئر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ، ایم پی اے قیصر اقبال سندھو کے ہمراہ پیپلز کالونی کی پارکس (عثمان غنی پارک، فٹبال گرائونڈ، الفتح پارک، صدیق اکبر پارک)اور گورنمنٹ ایمرجنسی سنٹر ہسپتال پیپلز کالونی کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے مغربی بائی پاس حافظ آباد چوک، شاہ کوٹ روڈ نہر کے ساتھ دونوں اطراف صفائی کا جائزہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے موجودہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تمام کوڑا پوائنٹس کو کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ صفائی کے بعد کی تصاویری رپورٹ بھی طلب کر لی۔ڈپٹی کمشنر نے شاہ کوٹ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے واسا حکام کو سیوریج نالے کے پلوں کے نیچے سے صفائی کی ہدایات جاری کیں۔ جس پرواسا گوجرانوالہ کا فوری ایکشن محکمہ انہار کی فصلوں کو سیراب کرنے والے نہری چینل کی صفائی کردی گئی۔ بھاری مشینری بروئے کار لائی گئی۔ نہر سے صفائی آپریشن کے دوران درجنوں ٹن کوڑا نکالا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ یہ نہر فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے اسے گندے نالے میں ہرگز تبدیل نہ کیا جائے۔ گندگی سے نہ صرف پانی روڈ پر جمع ہو کر روڈ کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ وسائل کا بھی ضیاع ہوتا ہے اورنکاسی آب کے موئثر نظام سے شہریوں کی شکایات کم ہوں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن