لاہور(نامہ نگارخصوصی)تحریک دعوت توحیدکے مرکزی قائد میاں محمد جمیل کی اپیل پر کئی شہروں میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنواراوردیگر شہداء فلسطین کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی ۔جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد جمیل نے کہا کہ ظالم اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے غزہ شہداء کاقبرستان بن چکا۔انبیاء کرامؑ کی سرزمین فلسطین بھی ویران ہوگئی۔لبنان میں بھی تباہی مچادی گئی،دنیا کے منصف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔کب آنکھیں کھولیں گے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ برطانیہ اوردیگرملک اسرائیل کے اتحادی اورآلہ کارنہ بنیں۔مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔ظالم کا ہاتھ توڑدیں اوراسرائیل کی گردن مروڑدیں۔
دنیاکے منصفو،آنکھیں کھولو،فلسطین قبرستان بن چکا:میاں جمیل
Oct 20, 2024