لاہور(لیڈی رپورٹر) طلبہ کو رواں سال 24 ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز نے وظائف دینے کیلئے تیاری کر لی۔ انٹرمیڈیٹ کیلئے 8 ہزار ایک سو 69 سے زائد سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ گریجویشن لیول کیلئے 8 ہزار 1 سو 69 سکالر شپس دیئے جائیں گے۔ ماسٹر لیول کیلئے 4 ہزار 85، ٹیکنکل بورڈ کے 468 سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ دانش سکول اور سینٹر آف ایکسیلنس کیلئے اڑھائی ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ دوسرے صوبے کیلئے 8 سو 35 سکالر شپ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ کیلئے فی طالب علم 15 سو سے 3 ہزار ماہانہ دیا جائے گا۔ گریجویشن کیلئے اڑھائی ہزار سے 4 ہزار ماہانہ سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ پروفیشنل ڈگری کیلئے 3 ہزار سے ساڑھے 4 ہزار ماہانہ دیا جائے گا۔ ماسٹرز لیول کیلئے 9 ہزار ماہانہ سکالر شپ دیئے جائیں گے۔