غزہ پر ظلم و ستم ،سال بیت گیا،عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی بے حسی میں کمی نہیں آئی:ڈاکٹر حمیرا طارق 

لاہور(لیڈی رپورٹر )جامعۃالمحصنات لاہور میں سوق الغزہ مینا بازار کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کیا۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا اہل غزہ پر ظلم و ستم کو ایک سال بیت گیا۔ ہزاروں مظلومین جنت کے مکین ہو چکے۔ لاتعداد زخمی لیکن صبرو استقامت کا استعارہ بنے ہوئے ہیں مگر عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی بے حسی میں کمی نہیں آئی۔ امت مسلمہ کے نوجوانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے اوقات اور اپنی صلاحیتوں کو اہل غزہ کی مدد اور اعانت کیلئے استعمال کریں۔

ای پیپر دی نیشن