لاہور(خبرنگار)غیر قانونی غیر منظورشدہ تعمیرات کیخلاف بلدیہ عظمیٰ لاہور کا کریک ڈاؤن، واہگہ زون میں لکھو ڈیر، ہانڈو اور مومن پورہ کے علاقوں میں بھاری مشینری سے زیرتعمیر عمارتوں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی نگرانی میں ایم و پلاننگ سلیم احمد نے رات گئے آپریشن کی قیادت کی۔ چیف آفیسر شاہد کاٹھیا نے کہا آپریشن کے دوران 4 انڈسٹریل گودام مسمار کردیئے گئے ہیں اور 2 کمرشل مارکیٹوں سمیت 3 زیر تعمیر رہائشی عمارات بھی مسمار کردی گئیں ہیں۔ شہریوں سے درخواست ہے اپنی قیمتی املاک کو نقصان سے بچانے کیلئے قانونی تقاضے پورے کریں۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ سید موسیٰ رضا نے بلدیہ عظمیٰ پلاننگ ونگ کو شہریوں کے نقشہ جات مقررہ وقت میں پراسیس کرنے کی ہدایت کی ہے۔تمام عملہ عوامی خدمت کیلئے کام کرے۔
غیرقانونی تعمیرات :4 انڈسٹریل گودام 2 کمرشل مارکیٹ،3 رہائشی عمارات مسمار
Oct 20, 2024