لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس نے سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تیاری کے حوالہ سے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کانفرنس کی دعوت دی۔ علماء اور طلباء سے خطاب میں کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام بنیادی اور مرکزی نقطہ ہے۔ پورے اسلام کی عظیم الشان عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہمیشہ امت نے اجتماعیت اور وحدت کا ثبوت دیا ہے۔ تحفظ ختم نبوت اہل اسلام کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ ختم نبوت کی برکت کی وجہ اسلام کی تمام تعلیمات محفوظ ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ قرب خداوندی اور نجات اخروی حاصل کرنے کا عمدہ اور بہترین ذریعہ ہے۔ چناب نگر سالانہ ختم نبوت کانفرنس یہ تمام مسلمانوں کا مشترکہ اجتماع ہوتا ہے جسمیں ملک بھر سے عاشقان مصطفی قافلوں اور وفود کی صورت میں شریک ہوکر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تجدید عہد کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ امسال یہ کانفرنس 24,25 اکتوبر کو مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر ضلع چنیوٹ میں منعقد ہورہی ہے۔
ختم نبوت کی برکت کی وجہ اسلام کی تمام تعلیمات محفوظ ہیں :مولانا عزیز الرحمن ثانی
Oct 20, 2024