لاہور (لیڈی رپورٹر) ملتان کی طرح لاہور میں بھی وائلنس اگینسٹ ویمن سنٹر کا افتتاح نومبر میں کردیا جائے گا۔ یہ بات گزشتہ روز پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے پارلیمانی کمیشن برائے انسانی حقوق اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے اشتراک سے پنجاب میں خواتین کے تحفظ سے متعلق قوانین اورپپ تشدد سے تحفظ کے قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آئین پاکستان اور متعلقہ قوانین میں دئیے گئے ۔