لاہور( لیڈی رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 1,548 ایس ایس ٹی اساتذہ کو انتظامی عہدوں پر ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔سینئر اساتذہ کو بطور ڈپٹی ہیڈ ماسٹر، ہیڈ ماسٹر، سبجیکٹ سپیشلسٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ مذکورہ عہدوں پر ترقی پانے کیلئے سال 2001 سے 2008 کے درمیان بھرتی ہونیوالے گریڈ 16 کے اساتذہ اہل ہونگے۔ سنیارٹی کے مطابق 892 میل اور 656 خواتین اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے اساتذہ کو پرموشن لنک ٹریننگ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تربیت حاصل کرنیوالے اساتذہ کو گریڈ 17 میں ترقی دے کر انتظامی عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔
1,548 ایس ایس ٹی اساتذہ کو انتظامی عہدوں پر ترقی دینے کا اعلان
Oct 20, 2024