لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1447 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں اور دوران چیکنگ، 1401 مقامات سے ان ڈور جبکہ 46 مقامات سے آؤٹ ڈور ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈینگی فیلڈ ٹیموں کی 41326 مقامات کی انسپکشن کی گئی ہے اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 37 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ ڈینگی سروئلنس ٹیموں نے 405276 کنٹینرز کو چیک کیا۔ انتظامی افسران ڈینگی ورکرز کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور ڈینگی لاروا برآمدگی کی صورت میں متاثرہ گھر اور اردگرد کے 10 گھروں میں ڈینگی سپرے کیا جا رہا ہے۔دریں اثناء ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل واہگہ زون کے مختلف مقامات کے دورے.ڈی سی لاہور نے جلو موڑ، پی ایچ یو جلو میں صفائی ستھرائی و تجاوزات اقدامات کا جائزہ لیا اور کہا علاقے میں خیمہ بستی آباد کر کے جھگیوں کو ریگولرائز کیا جائے اور جلو موڑ پر شہریوں سے صفائی صورتحال پر گفتگو کی۔ شہریوں نے نکاسی آب کے غیر معیاری انتظامات پر بہتری کے اقدامات کی درخواست کی۔ اسسٹنٹ کمشنر واہگہ اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام فی الفور واہگہ رہائشیوں کے مسائل کو حل کریں۔انہوںنے ایل ڈبلیو ایم سی کو جامع منصوبہ کے تحت صفائی کے میکانزم میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔