لاہور(نیوز رپورٹر) کینسر کیئر ریسرچ ہسپتال رائیونڈ میں بریسٹ کینسر سے آگاہی اور جدید طریقہ علاج پر ایک سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیاض جو کینسر کیئر ہسپتال کے بورڈ ممبر اور ملک کے معروف انٹروینشن ریڈیالوجسٹ نے لاہور سمیت دیگر شہروں سے آئے ہوئے ڈاکٹروں اور میڈیکل کے طلبہ اور طالبات کو لائف کیسز کے ساتھ طریقہ علاج کے بارے میں آگاہی دی جس میں خاص طور پر مریض کو آپریشن اور بے ہوش کیے بغیر مائیکرو ویو کے ذریعے کینسر کی گلٹی کو نکال دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر فیاض نے بتایا کہ کینسر ہسپتال اب تک ملک بھر میں 450 کیمپ لگا کر 65 ہزار سکریننگ ٹیسٹ کر چکا ہے۔ اس موقع پر بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے واک بھی کی گئی جس کا مقصد کینسر کی جلد تشخیص اور صحت مند عادات اپنانے کیلئے مریضوں کو متوجہ کیا گیا۔ ایکٹنگ چیئر پرسن ڈاکٹر نبیلہ شامی نے ایگزیبیشن حال کا افتتاح کیا جس میں میموگرافی سکریننگ ٹیسٹ اور ارٹیفیشل انٹیلی جنس مشینوں کی نمائش کی گئی تھی اس پروگرام میں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وسیم ڈاکٹر ریاض الدین ڈاکٹر شاہد رسول ڈاکٹر ظفر سمیت دیگر شعبہ جات کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
بریسٹ کینسر سے آگاہی ، جدید طریقہ علاج پر سیمینار ، واک ،ایگزیبیشن حال کا افتتاح
Oct 20, 2024