لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا اچانک دورہ کیا اور صوبائی وزیر نے پنز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتو ں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر سردارالفرید ظفر، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد، ایم ایس پنز ڈاکٹر عمر اسحاق اور متعلقہ عملہ موجود تھا ۔خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا ۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں ادویات و دیگر سہولیات کو یقینی بنایاجارہاہے۔ صوبائی وزیر نے کہا وزیراعلی مریم نواز کے وژن کے مطابق سرکاری ہسپتالو ں کے حالات مزید بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق کادورہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز ،پنز میں سہولتو ں کا جائزہ
Oct 20, 2024