لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ میں سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی سے متعلق درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ سوموار کو کیس کی سماعت کریں گے۔سینئر سیاستدان ریاض فتیانہ کے بیٹے اور سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی کے لیے اس کی والدہ آشفا ریاض نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ احسن فتیانہ کو جبری لاپتہ کیاگیا۔ احسن فتیانہ کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت احسن فتیانہ کو بازیاب کر اکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے۔