نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) نوشہرہ کے علاقے طوہہ نظام پور میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ میں شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر غیر معیاری اور زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں تین کا تعلق اٹک سے ہے جبکہ تین کا تعلق نوشہرہ کے علاقے نظامپور سے ہے۔