ماسکو (نیٹ نیوز) روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ اگر یوکرائن نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔ روسی صدر نے اپنے بیان میں مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ یوکرائن کو ایٹمی ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش چھپی نہیں رہ سکے گی۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی یوکرائن نے کہا تھا کہ ان کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہونے چاہئیں مگر روس ایسا کسی بھی صورت نہیں ہونے دے گا۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ یوکرائن سے استنبول دستاویز پر سعودی عرب میں مذاکرات کر سکتے ہیں۔
یوکرائن نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو مناسب کارروائی کریں گے: روس
Oct 20, 2024