ہندو امریکی فائونڈیشن مودی سرکار کی لابنگ میں سرگرم

 واشنگٹن(این این آئی) بھارت میں نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہندو امریکی فانڈیشن ان کی لابنگ کے لیے سرگرم ہوگئی۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت بھر میں اور عالمی سطح پر رہائش پذیر ہندوں نے ہمیشہ مودی کی مجرمانہ سرگرمیوں کو طول اور پذیرآئی دی ہے۔ امریکا میں مقیم ہندوں کی تنظیم ہندو امریکی فانڈیشن کے مودی سرکار کی حمایت میں امریکی شہر کیپٹل ہل میں لابنگ کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ نریندر مودی کے 2014 میں حکومت سنبھالنے کے بعد سے ہندو امریکی فانڈیشن کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آئی جس کی قیادت ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کر رہی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ تنظیم مودی سرکار کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتی ہے اور ناقدین کے خلاف دفاعی بیانیہ پیش کرتی ہے۔ ہندو امریکی فانڈیشن نے بھارت میں اقلیتوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرمودی سرکار کا دفاع کیا ہے۔ اس بات کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں کہ ہندو امریکی فانڈیشن راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے براہ راست رابطے میں ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہندو امریکی فانڈیشن امریکا میں پاکستان میں انسانی حقوق کی منفی منظر کشی کرتی ہے تاکہ بھارت میں انسانی حقوق کے مسائل سے توجہ ہٹائی جاسکے۔ 

ای پیپر دی نیشن