نئی دہلی (این این آئی)بھارتی طیاروں کو مسلسل بم کی دھمکی موصول ہونے سے انڈین ایوی ایشن پریشانی سے دو چار ہے۔وہیں اب دو اور بھارتی پروازوں کو جمعہ سے ہفتہ کی رات بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران کم از کم 16 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دہلی سے لندن جانے والی بھارتی پرواز وستارا کو بم کی اطلاع ملی جس کے فلائٹ کو ہنگامی طور پر جرمنی کے شہر Frankfurt اتار دیا گیا۔ سیکیورٹی چیک کی تلاشی پر کچھ بھی نہیں ملا۔رپورٹ کے مطابق 189 مسافروں کے ساتھ دبئی سے جے پور جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کو بھی ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی ملی۔ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور اس کی جانچ پڑتال کی گئی لیکن کوئی بھی مشکوک چیز برآمد نہ ہوسکی۔مزید برآں بنگلورو سے ممبئی جانے والی (Akasa) اکاسا ایئر کی پرواز کو جمعہ کو ٹیک آف سے عین قبل سیکورٹی الرٹ کی وجہ سے مسافروں سے خالی کرا دیا گیا تھا۔ صرف جمعرات کے روز ہی پانچ پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے معلوم ہوا کہ وہ جعلی الارم تھا۔
بھارتی طیاروں کو بم سے اڑانے کی افواہوں سے ایوی ایشن پریشان
Oct 20, 2024