میرپور خاص: ڈاکٹر شاہنواز کی قبرکشائی، 4 پسلیاں ٹوٹی ہوئی پائی گئیں

میرپور خاص (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر شاہنواز کی قبرکشائی کے بعد ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کی چار پسلیاں ٹوٹی ہوئی پائی گئی ہیں۔ چہرے اور سر کی کھال، ہاتھوں کے ناخن اور پاؤں جلے ہوئے پائے گئے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میڈیکل بورڈ کی پانچ رکنی ٹیم نے جاری کی ہے۔ ڈاکٹر شاہنواز کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم 16 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن