شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میںتعمیر و ترقی کے حوالے سے جو مستحسن کردار (ن) لیگ کی قیادت نے ادا کیا اس کی مثال نہیں ملتی، آئندہ بھی (ن) لیگ ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی۔ تیزی سے بہتر ہوتی ملکی معیشت حکومتی کاوشوں اور انتھک جدوجہد کا ثمر ہے، جلد معاشی خود مختیاری کے تمام اہداف حاصل کر لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ملک میں پھر سے خوشحالی کے دور کی واپسی ہو گی۔ (ن) لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
بہتر ہوتی ملکی معیشت حکومتی کاوشوں کا ثمر ہے: عارف سندھیلہ
Oct 20, 2024