پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمشن 30 اپریل کی کارروائی پر ضمنی فیصلہ نہ کرے: ہائیکورٹ کا عبوری حکمنامہ 

Oct 20, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے الیکشن کمشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے حتمی فیصلے کرنے سے روک دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمشن کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پر عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے الیکشن کمشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے حتمی فیصلے کرنے سے روکتے ہوئے الیکشن کمشن اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ الیکشن کمشن 30 اپریل کی کارروائی پر حتمی فیصلہ جاری نہ کرے، اعدالت نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں