بغداد(این این آئی)عراقی جنگی طیاروں نے بمباری کر کے داعش کے ایک سینیئر رہنما سمیت چارجنگجوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق یہ بمباری امریکی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے انٹیلی جنس حکام کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پرکی گئی ۔امریکہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی 14 اکتوبر کو ایک متعین ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے کی ہے۔ جس کے نتیجے میں چار داعشی ہلاک ہو گئے۔ ان میں ایک سینیئر رہنما بھی شامل تھا۔ سینٹ کام نے یہ بات سوشل میڈیا پر بتائی ہے۔سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائی عراقی فورسز نے اس لیے کی ہے کہ داعش نیٹ ورک کا عراق سے خاتمہ کیا جا سکے ۔ بتایا گیا ہے کہ داعش کا ہلاک کیے جانے والا رہنما شمالی عراق میں سب سے سینیئر رہنما تھا۔ اس کی شناخت شہادہ علاوی صالح علائیوی البجاری کے طور پر کی گئی ہے۔
عراقی فورسز کے حملے میں داعش کے ایک رہنما سمیت چار جنگجو ہلاک
Oct 20, 2024