لاہور(آئی این پی) 9 مئی کے تمام کیسز یکجا کرنے اور واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو 24 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کیا ہے، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔